خبریں/تبصرے

زمینوں پر ریاست کا جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ہیں: ایچ آر سی پی

لاہور(جدوجہد رپورٹ)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی) نے چھوٹے کسانوں اور بے زمین ہاریوں کی زمینوں پر ریاست کے جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’ایچ آر سی پی پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارعین پنجاب اور تمام چھوٹے کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے ساتھ کھڑا ہے جو اُن زمینوں پر ریاست کے جبری قبضے کی مخالفت کر رہے ہیں جن کے وہ مالک ہیں یا جو اُن کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہیں۔‘

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہمیں یہ تشویش ناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ تحصیل عارف والہ میں لگ بھگ 27,000 ایکڑ اراضی نجی کمپنیوں کو الاٹ کر دی گئی ہے اور ان کے مزارعین کو اراضی خالی کرنے بصورت دیگر پولیس کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو اُس کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اِس کے علاوہ، وفاقی و صوبائی حکومتیں زرعی اصلاحات کے لیے ایسا وسط مُدتی منصوبہ بنائیں جس سے چھوٹے کسان اور بے زمین ہاری انتقامی کارروائی کے خوف کی بجائے باعزّت اور سازگار فضا میں کھیتی باڑی کر سکیں۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts