خبریں/تبصرے

سعودیہ کی حفاظت کرنیوالے امریکی دستے 1 ارب ڈالر میں پڑتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ان دنوں امریکہ اور سعودی عرب کے مابین دفاع کے مسئلے پر بات چیت جاری ہے اور امریکی انتظامیہ کے مطابق دسمبر میں سعودی عرب نے ملک میں متعین امریکی دستوں پر آنے والے اخراجات کی مد میں امریکہ کو 800 ملین ڈالر ادا کئے۔

دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا تھا کہ امریکہ نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر وصول کئے ہیں۔

ادھر، یمن پر بمباری کرنے کے لئے امریکہ سعودی جنگی طیاروں کو جو رِی فیولنگ کی سہولت مہیا کر رہا ہے، اس کے لئے سعودی عرب نے امریکہ کو 331 ملین ڈالر ادا کئے ہیں۔

یاد رہے، نوے کی دہائی میں خلیجی جنگ کی وجہ سے سعودی عرب، کویت اور بعض دیگر خلیجی ریاستوں نے امریکہ کو 36 ارب ڈالر ادا کئے تھے۔

موجودہ مذاکرات کے حوالے سے امریکی نمائندے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پچھلے آٹھ مہینے سے خطے میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر امریکی محکمہ دفاع نے امریکی افواج سعودی عرب میں تعینات کی ہیں جس کا مقصد امریکی دفاع کو مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعیناتی کے بعد سعودی عرب کی فضائی اور میزائل دفاع کی صلاحیت بڑھائی جا سکے گی تا کہ وہ اہم نوعیت کے دفاعی اور شہری اہداف کی حفاظت کر سکے۔

قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکہ نے تین ہزار مزید فوجی خطے میں تعینات کر دیے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts