Day: نومبر 11، 2021


’روزنامہ جدوجہد‘ کی تعارفی تقریب آج سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ہو گی

یاد رہے کہ روزنامہ جدوجہد آن لائن کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کا پہلا آن لائن روزنامہ ہے جو مزدور تحریک اور عالمی سطح پر بائیں بازو کے رجحانات کو کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں پسے ہوئے طبقات، پرتوں اور قومیتوں کی آواز بن رہا ہے۔

جنگ سے موت ہی نہیں، ماحولیاتی آلودگی بھی پھیلتی ہے

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2001ء سے 2017ء کے دوران جنگوں کے منصوبوں میں تقریباً 1.2 ارب میٹرک ٹن کاربن کا اخراج کیا گیا، جس کا تقریباً ایک تہائی حصہ امریکی جنگوں میں اخراج ہوا۔

عمران خان نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں: گارڈین

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں وزیر اعظم پر لعنت بھیجنے کی اپیل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے محمد غفران نے ’گارڈین‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ”میں جب ایک مسجد میں پہنچا اور خطیب سے کہا کہ ہمیں عمران خان پر لعنت بھیجنی چاہیے۔ وزیر اعظم نے ایک نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی کہ یہ ایک عام لوگوں کیلئے فلاحی ریاست ہوگی لیکن انہوں نے اس کے برعکس کیا۔ وہ غریبوں کو کچل رہے ہیں۔“