Day: جنوری 1، 2022


ہیپی 2022ء: سوشلزم اور ’جدوجہد‘ کا نیا سال

لاہور (ادارتی بورڈ) قارئین جدوجہد کو نیا سال مبارک!

ہمیں امید ہے کہ نئے سال میں محنت کش طبقہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرمایہ داری، فسطائیت، مذہبی جنونیت، جنگ، بھوک اور بیماری کے خلاف کامیاب لڑائیاں لڑے گا۔

ایک سوشلسٹ آواز کے طور پر ’جدوجہد‘ ہر ایسی لڑائی میں شامل رہے گا۔ ہم نئے سال کی خوشیاں اس یقین کے ساتھ مناتے ہیں کہ ایک دن دنیا بھر کے مظلوم اور محکوم ایک نیا عہد بھی منائیں گے۔