Day: مئی 5، 2024


گندم سکینڈل میں ملوث کرداروں کو فوری گرفتار کیا جائے: فاروق طارق

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے گندم سکینڈل میں ملوث تمام بیوروکریٹس، امپورٹرز اور نگران حکومت کے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستانی تاریخ کے اس بڑے زرعی سکینڈل میں پنجاب کے کسانوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔ ملک بھر میں گندم کی سرکاری خریداری فوری شروع کی جائے۔

بھارتی عام انتخابات: ہندو قوم پرستی کا عفریت چھٹ پائے گا؟

بی جے پی کے تمام تر غلبے کے باوجود لداخ سے میزورام اور منی پور تک مزاحمت کی علامات اب بھی موجود ہیں۔ دیو ہیکل محنت کش طبقہ زیادہ دیر تک بی جے پی کے زہریلے پراپیگنڈہ اور فریب کی یلغار کا شکار بنا نہیں رہ سکتا۔ سرمایہ دارانہ نظام کا بحران اور مسلسل نیو لبرل حملے محنت کشوں کو بغاوت پراکسانے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ تاہم ایک درست پروگرام اور لائحہ عمل کی بنیاد پر ہی نہ صرف ہندوتوا کے فسطائی غلبے کو توڑا جا سکتا ہے بلکہ ایک نئے سماجی ڈھانچے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ جو پورے جنوب ایشیا میں محنت کشوں کیلئے ایک درخشاں مثال ثابت ہو گا۔

بچہ ریڈیو سرکٹ نہیں بنا سکا اور ملک چاند پر پہنچ گیا

چین کامشن چاند کے لیے روانہ ہو گیا اور جاتے جاتے شنگھائی یونیورسٹی کے تعاون سے بنایا ہوا پاکستانی انسی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا آئی کیوب کیو سیٹلائٹ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔کچھ لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں اور کچھ تنقید کرنے والوں کے لتے رہے ہیں۔کچھ کے خیال میں یہ ایک جست ہے جو انسانیت نے پہلی بار بھری ہے،کچھ کے نزدیک یہ محض ایک ”ہوشیاری اور چالاکی“ہے جو کہ منگل پر جانے کی بھارت”شوخی“کے جواب میں کی گئی ہے۔