بنگلہ دیش میں طلبہ رہنماؤں نے حامیوں سے ہندو مندروں اور گرجا گھروں کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں سفارتکاروں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے عوامی بغاوت کے دوران وزیراعظم کے استعفیٰ کے بعد اقلیتی گروہوں پر حملوں کی رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Day: اگست 8، 2024
کچھ بنگلہ دیش کی حالیہ طلبہ تحریک کے بارے میں
تحریکیں چلیں گی۔ ناکام ہوں گی۔ حالات پہلے سے زیادہ برے ہو سکتے ہیں۔ لوگ سیکھیں گے۔ ناکامی کی صورت میں بھی انقلابی قوتوں کو مقداری و معیاری حوالے سے تعمیر کے مواقع مل سکتے ہیں۔ جزوی یا کلی کامیابیاں بھی ملیں گی۔ تاریخ ایسے ہی آگے بڑھے گی۔ آخری تجزئیے میں انسان ہی تاریخ بناتے ہیں۔ وہ اگر ناکامی کے خوف سے بغاوتیں نہیں کریں گے تو ناکامی سے کہیں پہلے بربریت اور ذلت میں غرق ہو جائیں گے۔ جو کوئی تاریخ کے اس عمل کو سمجھنے سے قاصر ہے یا سمجھنا ہی نہیں چاہتا اس کی مناسب جگہ تاریخ کا کوڑے دان ہی ہے۔
جموں کشمیر یکجہتی کانفرنس 17 اگست کو واشنگٹن میں ہوگی
پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک کا مقصد جنوبی ایشیا اور اس سے باہر جاری جدوجہد کے ساتھ یکجہتی پیدا کرنا ہے۔ باہمی تعاون، تجربات کے اشتراک اور ایک دوسرے سے سیکھ کر ایک یکجا کاوش کے ذریعے ہم ایک بہتر جنوبی ایشیا اور ایک بہتر دنیا کی جدوجہد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔