چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ تمام سرکاری محکموں، منسلک محکموں، پولیس، خودمختار اور نیم خودمختار سرکاری اداروں کے ملازمین کو مطلب کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں ظاہری، خفیہ، جسمانی یا مالی صورت میں شرکت غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Day: اکتوبر 10، 2024
خیبر میں تشدد کی اطلاعات تشویشناک ہیں: ایچ آر سی پی
بیان کے مطابق ’پی ٹی ایم کے حامیوں کے پر امن طور پر جمع ہونے کے حق میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریاست پہلے ہی پی ٹی ایم پر پابندی لگا کر اور اسے اجتماع کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کر کے غیر متناسب اقدامات کر چکی ہے۔‘
’پشتون قومی جرگے‘ کے مقام پر پولیس تصادم کے دوران 3 کارکن ہلاک، متعدد زخمی و گرفتار
حکومت پاکستان کی طرف سے حال ہی میں کالعدم قرار دی گئی پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کی جانب سے اعلان کردہ ’پشتون قومی جرگے‘ کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ضلع خیبر میں جرگے کے مقام کو پولیس اور ایف سی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مختلف مقامات پر خندقیں کھود دی گئی ہیں۔