Day: دسمبر 12، 2024


’مختلف طاقتوں کا مشترکہ مقصد شام میں آمرانہ استحکام مسلط کرنا ہے‘

ہیئت تحریر الشام(ایچ ٹی ایس) اور ترقی کی حمایت یافتہ شامی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے 27نومبر کو شامی حکومت کی افواج کے خلاف ایک فوجی مہم شروع کی، جس میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایچ ٹی ایس اور ایس این اے نے حلب اور ادلب کے بیشتر گورنریٹس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس کے بعد دمشق سے 210 کلومیٹر شمال میں واقع شہر حماروسی فضائیہ کی حمایت یافتہ حکومتی افواج کے خلاف شدید فوجی تصادم کے بعد ایچ ٹی ایس اور ایس این اے کے قبضے میں چلا گیا۔ حما کے بعد ایچ ٹی ایس نے حمص کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔

’مرشد میں لڑ نہیں سکا پر چیختا رہا‘: افکار علوی کی چیخ بھی مقید ہو گئی!

مرشد نظم سے شہرت پانے والے نوجوان سرائیکی شاعر افکار علوی کا ایک حلفیہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ شاعر نے حلف دے دیا ہے کہ وہ آئندہ کوئی ایسا شعر نہیں لکھیں گے، جس میں قومی ادارے یا کسی مذہبی فرقے کی تضحیک ہو۔ انہوں نے حلف دیا کہ وہ پرامن شہری ہیں اور انہوں نے آج تک کوئی ایسا شعر نہیں لکھا جس سے کسی ادارے یا مذہبی فرقے کی تضحیک ہوتی ہو۔ ان کے اشعار کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

شام: بشار الاسد کی آمریت کا خاتمہ، آزمائش ابھی ختم نہیں ہوئی

شام میں ایک آمریت کے جبر کا خاتمہ ضرور ہوا ہے لیکن ایک نئی سیاہ طاقت کے ذریعے اس آمریت کو توڑ اگیا ہے۔ نئی سخت گیر حکومت قائم ہونے کے خدشات کے ساتھ ساتھ ابھی اقتدار پر قابض ہونے والے اتحاد اور دیگر جنگی گروہوں کے مابین مزید تصادم اور خونریزی کے امکان بھی موجود ہیں۔ سامراجی طاقتوں کے توازن تبدیل ہونے کی وجہ سے بھی مکمل گرفت قائم ہونے تک اس خونریزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شامی باشندوں کا امتحان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس بربادی اور تباہ کاری میں بہتری نہ تو سخت گیر فرقہ وارانہ حکومت کے قیام کے ذریعے آسکتی ہے، نہ ہی اس نظام کے اندر رہتے ہوئے جمہوری نظام کے قیام سے شام کو دوبارہ پہلے کی طرح آباد کیا جا سکتا ہے۔