Day: دسمبر 13، 2024


دنیا بھر میں رواں سال 54 صحافیوں کا قتل، غزہ کے بعد پاکستان کا دوسرا نمبر

صحافتی آزادیوں کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ (آر ایس ایف)کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2024میں دنیا بھر میں 54صحافیوں کو اپنے کام کے دوران یا اپنے پیشے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ ایک تہائی صحافی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔ فلسطین کو صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان غزہ کے بعد دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔