امجد شاہسوار کی جلائی ہوئی شمع آج اس خطے میں عوامی شعور کی صورت میں اپنا اظہار کر رہی ہے۔ یہ امجد شاہسوار ہی تھے، جنہوں نے بجلی، آٹے اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مہنگائی کے خلاف اس خطے میں نعرے متعارف کروائے۔ انہوں نے عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے طویل جدوجہد کی اور قربانیاں دیں۔
