طالبان کے ایک سینئر وزیرمبینہ طور پر گرفتاری کے خوف کی وجہ سے افغانستان سے فرار ہو گئے ہیں۔ وزارت خارجہ میں طالبان کے سیاسی نائب شیر عباس ستانکزئی نے گزشتہ ماہ جنوری میں اپنی ہی حکومت سے لڑکیوں اور خواتین کے لیے سکول کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ سکولوں پر پابندی کا حکم شریعت کے مطابق نہیں ہے۔ شیر عباس ستانکزئی نے خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کی کھلے عام مذمت کی تھی۔
