گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان کی وفاقی حکومت نے 321 ارب ڈالر کی درآمدات کا اندراج کیا، جو اس مدت میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکنگ چینلز کے ذریعے کلیئر کی گئی درآمدی ادائیگیوں سے 30 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ یہ فرق فوری طور پر تصفیہ طلب ایک بڑے مالیاتی تضاد کی نشاندہی کرتا ہے۔
