ہالینڈ میں 29 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں سخت گیر دائیں بازو کی جماعت پارٹی فار فریڈم (PVV) کو واضح اکثریت حاصل نہ ہو سکی، جب کہ مرکز اور بائیں بازو کی جماعتوں ، خصوصاً ڈیموکریٹس 66 (D66) ، نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس نتیجے نے ہالینڈکی سیاست میں ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھ دی ہے، جہاں ممکنہ طور پر ایک وسیع ترقی پسند اتحاد کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق38سالہ رہنما روب جیٹن ملک کے سب سے کم عمر وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔
