آکسفیم کی ایشیا کے عدم مساوات پر مبنی مستقبل کے حوالے سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خطے کے امیر ترین10فیصد افراد اس خطے کی مجموعی آمدن کا60سے 77فیصد حاصل کرتے ہیں، جبکہ غریب ترین50فیصد لوگوں کو صرف12سے15فیصد ملتا ہے۔ امیر ترین ایک فیصد کے پاس تقریباً دولت کا نصف حصہ موجود ہے۔
