Adnan Farooq

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔


عمران ریاض کے خلاف انتقامی نہیں، قانونی کاروائی ہونی چاہئے

عمران ریاض نے آمرانہ قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف جو مہم چلائی اس کی بنیاد پر اس کی گرفتاری ہونی چاہئے تھی۔ اس نے جس طرح نور مقدم کیس میں جھوٹ بولے، انسانیت کی تذلیل کی، اس عورت دشمن مجرمانہ کردار ادا کرنے پر گرفتاری بنتی ہے۔ عمران ریاض نے پشتون تحفظ موومنٹ کو ’ملک دشمن‘ ثابت کرنے کے لئے جو مہم چلائی، اس کی بنیاد پر گرفتاری بنتی ہے کیونکہ اس مہم نے پی ٹی ایم کی قیادت اور کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ عمران ریاض نے جس طرح بائیں بازو کے خلاف جھوٹ بولا، ان پر غداری کے الزام لگائے، اس کی بنیاد پر گرفتاری ہونی چاہئے۔

راجہ پرویز اسد قیصر اشرف

تین دن قبل علی وزیر نے جب جناح ہسپتال میں بھوک ہڑتال کر دی تو زمین پر براجمان علی وزیر کی تصویر وائرل ہو گئی۔ یہ ممکن نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف تک یہ تصویر نہ پہنچی ہو۔ وہ بہادر ٹرک ڈرائیور کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے سکتے ہیں تو جناح ہسپتال میں ہونے والی بھوک ہڑتال سے غفلت ممکن نہیں۔ اس کے باوجود کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اتنا سا وعدہ بھی نہیں کیا گیا جتنا بلوچوں سے کیا گیا تھا: ”لا پتہ افراد بارے متعلقہ محکمے سے بات کروں گا“۔

صحافت کا مارکس وادی سپاہی رخصت ہوا

وہ ایک سچے مارکسسٹ بھی تھے اور اپنی نوکری کو بچاتے ہوئے اپنے آدرش کے ساتھ جڑے رہے۔ شائد یہی ایک المیہ تھا جو ان کی جان پر بھاری پڑا۔ جیو والے ٹھہرے ابن الوقت کاروباری لوگ اور فاروقی صاحب کام کرنا چاہتے تھے اور معیاری صحافت کرنا چاہتے تھے، جو کہ انہوں نے کی بھی لیکن پھر بھی اکثر اس بات کا رونا رویا کرتے تھے کہ کیسے ہمارے ہاتھ باندھ دیے جاتے ہیں۔

بالی وڈ میں ’یونین لیڈر‘

ادھر، کیمیکل پلانٹ میں مالکان کی طرف سے مزدوروں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں لیکن یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے مزدوروں میں بھی ایک ’اشرافیہ‘ صرف اس بنا پر جنم لیتی ہے کہ وہ مالکان کی کاسہ لیس ہے۔