کارکنوں نے اپنے معاشی حقوق و صحافت کی بقا کے ساتھ ساتھ سیٹھ کے مفادات کا تحفظ بھی کرنا ہے تو یہ تحریک نہیں چلے گی۔

نواز طاہر تین دہائیوں سے قلم کی مزدوری کر رہے ہیں۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے متحرک کارکن ہیں۔ انسانیت کو اپنا مذہب، جدوجہد کو عزم اور مزاحمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
کارکنوں نے اپنے معاشی حقوق و صحافت کی بقا کے ساتھ ساتھ سیٹھ کے مفادات کا تحفظ بھی کرنا ہے تو یہ تحریک نہیں چلے گی۔
صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائیز کنفیڈریشن (ایپنک) کا سہ روزہ اجلاس پانچ تا سات جولائی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔