خبریں/تبصرے

زکر برگ دنیا کے تیسرے امیر ترین کھرب پتی بن گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعرات کے روز فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ دنیا کے تیسرے سینٹ بلینیئر (Cent Billionaire) بن گئے یعنی ان کی دولت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس وقت صرف دو افراد دولت کے لحاظ سے ان سے آگے ہیں۔ ایک ایمازن کے مالک جیف بیزوس، دوسرے مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس۔

زکربرگ نے 2004ء میں فیس بک کی بنیاد رکھی اور 36 سالہ زکربرگ کے پاس اس وقت اس کمپنی کے 13 فیصد حصص ہیں۔ جمعرات کو ان کی دولت میں اس وقت زبردست اضافہ ہوا جب ان کی جانب سے ایک نیا پلیٹ فارم رِیل (Reel) انسٹا گرام پر لانچ کیا گیا۔ ریِل کو ٹک ٹاک کا مقابل سمجھا جا رہا ہے اور ٹک ٹاک پر صدر رمپ کی جانب سے پابندی کا فائدہ بھی ریل کو پہنچنے کا امکان ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts