پاکستان


یوم یکجہتی پر مسلح جتھوں کی یلغار: میڈیا اور عوام کے لیے الگ الگ تقریبات

غیر معمولی اقدام ریاست کی جانب سے ہی کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد تھا۔ کالعدم قرار دی گئی جماعۃ الدعوۃ ’یونائیٹڈ موومنٹ‘ کے نام سے کام کرنے والی سیاسی جماعت اور حریت کانفرنس کے زیر اہتمام دارالحکومت مظفرآباد میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ اسی طرح پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ میں کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے اشتراک سے ریلی اور جلسہ منعقد کیا گیا۔

لاپتہ بلوچ افراد کا دکھ بطور ڈریس آرٹ

کوئٹہ میں پرورش پانے کے دوران 24 سالہ ہانی بلوچ نے وہ خوشگوار اور محفوظ بچپن نہیں دیکھا جسے زیادہ تر لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کی بجائے وہ اپنے ہی خاندان کے افراد سمیت لاپتہ افراد کی کہانیوں میں گھری ہوئی تھی، جب کہ شہر میں دھماکے اور حملے نہ صرف شہر بلکہ پورے صوبے کی خراب سکیورٹی صورتحال کی طرف بار بار توجہ مبذول کراتے تھے۔

حکمرانوں کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ، جبکہ محنت کشوں کی پنشن میں کٹوتی

پرانے زمانے میں دیوتاؤں کی خوشنودی کے لیے انسانوں کی قربانی دی جاتی تھی اور قربان ہونے والے انسانوں سے ان کی منشا نہیں پوچھی جاتی تھی۔اسی طرح پاکستان کا حکمران طبقہ عالمی مالیاتی سرمائے کے دیوتاؤں (آئی ایم ایف) کی خوشنودی کے لیے مزدوروں کی مرضی کے بغیر مسلسل ان کو قربان کر رہا ہے۔پاکستان کا حکمران طبقہ ہمیشہ معاشی بحران کی وجہ سے محنت کش عوام سے مزید قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے،لیکن بحران میں اپنی مرعات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کرتا جاتا ہے۔اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے نام پر محنت کشوں کی پنشن میں کمی کی جا رہی ہے اور بتدریج پنشن اور مستقل روزگار کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔

چینی اقدام دہشت گردانہ حملوں کو ہوا دے رہا ہے: ’پاکستانی دبئی‘ میں کیا غلط ہوا؟

گوادر کو چین کے سپانسرڈ ہوائی اڈے، گہرے پانی کی بندرگاہ اور مجوزہ اقتصادی زون کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے سر کے تاج کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت چین نے تقریباً62ارب ڈالر کے انفراسٹرکچر پر مبنی ’میگا پراجیکٹس‘ کی تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔ ان منصوبوں میں نقدی کی کمی کا شکار پاکستان کے لیے ہوائی اڈوں، شاہراہوں، ریلوے، بندرگاہوں اور پاور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک کا آغاز2015میں چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو‘ کے ایک اہم منصوبے کے طور پر ہوا تھا، جس کا مقصد چین کو ایشیا اور افریقہ میں تجارتی راستوں تک رسائی اور اثرورسوخ فراہم کرنا ہے۔

’جہادی کلچر‘ پروان چڑھانے کے سرکاری نعرے اور پونچھ فتح کرنے کی منصوبہ بندی

تاہم خود ہی کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے نام بطور منتظمین اشتہاروں میں شائع کرنے کی بجائے اس خطے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ٹائٹل ’تحریک آزادی کشمیر‘ کو ہی منتظم قرار دے دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ اشتہاروں میں انتظامات کی ذمے داری کسی نامعلوم’راولاکوٹ سول سوسائٹی‘ کو بھی سونپی گئی ہے۔ رابطہ مہم البتہ کالعدم قرار دی گئی’جیش محمد‘، ’لشکر طیبہ(جماعۃ الدعوۃ)‘، ’سپاہ صحابہ‘ اور ریاست کی آلہ کاری میں صف اول میں رہنے کا اعزاز پانے والی جماعت اسلامی کے ذمے داران ہی چلا رہے ہیں۔

کرم میں اشیائے ضروریہ ناپید اور 4 گاؤں میں آپریشن کی تیاریاں

پارا چنار کو پشاور سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ہر قسم کی آمد و رفت اتوار کے روز بھی بند رہی۔ اشیائے ضروریہ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع کرم میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لائر کرم کے چار دیہاتوں میں آپریشن کی تیاریاں شروع کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ فورسز نے کئی مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تاہم بنکرز مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے اور اب تک دونوں فریقین کے محض8بنکرز مسمار ہو سکے ہیں۔

آئی ایم ایف کی پالیسیاں اور کم ہوتا ترقیاتی بجٹ

پاکستان کی وفاقی حکومت رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام کا محض10فیصد ہی خرچ کر پائی ہے۔ محصولات میں نمایاں کمی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر مبنی پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ فنڈز کے اجرا پر حکومت کا سخت کنٹرول ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ: سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں میں سنگین خامیوں کا انکشاف

ابتدائی تحقیقات صوبائی حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں سے ایک شروع کرنے کے دعوؤں کی تردید کرتی ہیں۔ مشن کو تشویش ہے کہ تجویز کردہ ایک کمرے کا سیلاب مزاحم مکان کا ماڈل، جس میں باورچی خانہ اور بیت الخلاء جیسی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں ہے، گھر کے طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ مزید برآن مشن کا خیال ہے کہ اس ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لیے ابتدائی طور پر فراہم کی گئی تین لاکھ روپے کی رقم اس وقت بھی ناکافی تھی اور موجودہ افراط زر کی شرح کے ساتھ یہ رقم غیر معقول حد تک کم ہو گئی ہے۔ مشن کے مشاہدے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ کمیونٹیز کو جامع نقصان و تلافی اور بنیادی حقوق و استحقاق جیسے صاف پینے کے پانی، غذائیت سے بھرپور خوراک، بجلی، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سے محروم رکھا گیا ہے۔

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی کا اعلان، کسان احتجاج کی وجوہات کیا ہیں؟

کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کے45روز مکمل ہو چکے ہیں۔ بھارتی کسانوں نے 10جنوری کو ملک بھر میں حکومت کے پتلے جلانے اور 13جنوری کو لوہڑی کے تہوار کے موقع پر حکومت کے قومی پالیسی فریم ورک کے مسودے کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسان تنظیموں نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بینک آف اے جے کے شیڈول ہونے کے بعد کیا ہو گا؟

پاکستانی زیرانتظام جموں کشمیر میں بینک آف آزاد جموں کشمیر (بی اے جے کے) کے نام سے قائم ریاستی بینک کے شیڈول ہونے کی راہ میں ایک اور رکاوٹ کے دور ہونے اور بینک کے ایک نجی بینک کے ساتھ معاہدے سے متعلق مختلف خبریں اور افواہیں لوگوں کو کنفیوز کر رہی ہیں۔