خبریں/تبصرے

فیس بک: مئی تا اگست 87 لاکھ پوسٹس دہشت گردی کی حمایت کرنے پر ہٹائیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فیس بک کے نائب صدر برائے انٹیگرٹی گائے روزن نے کہا ہے کہ اس سال مئی تا اگست کے دوران فیس بک نے 87 لاکھ پوسٹس دہشت گردی کی حمایت کرنے پر ہٹائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری تا اپریل کی نسبت یہ تعداد 24 لاکھ سے زیادہ تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ پوسٹس نفرت پر مبنی پیغام کی بنیاد پر ہٹائی گئیں جبکہ 95 لاکھ پوسٹس کرونا بارے غلط باتیں پھیلانے یا نسل پرستی کی بنیاد پر ہٹائی گئیں۔

اس چار ماہ کے عرصے میں کل دو کروڑ بیس لاکھ پوسٹس ہٹائی گئیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts