خبریں/تبصرے

50 سال میں جنگلی جانوروں، مچھلیوں اور پرندوں کی آبادی 68 فیصد کم ہو گئی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 1970ء کے بعد سے جانوروں، پرندوں اور مچھلیوں کی آبادی میں کم از کم 68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور تلف ہونے والے جانوروں میں چوپائے، رینگنے والے جانور، سمندری مچھلیاں اور پرندے شامل ہیں۔ یہ کمی انسانی مداخلت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈبلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ بعنوان”لیونگ پلینٹ رپورٹ 2020ء“ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے: ”حیاتیاتی تنوع کرۂ ارض پر انسانی زندگی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تنوع انسانوں کے ہاتھوں اتنی تیزی سے تباہ ہو رہا ہے کہ اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts