جدوجہد رپورٹ
اسلام آباد
پی ایف یو جے کی اپیل پر راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں آر آئی یو جے کی قیادت اور نامور صحافی رہنماؤں کے علاوہ آل پاکستان ایمپلائز، پینشنرز و لیبر تحریک، پیپلز لیبر بیورو (پی ایل بی)، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی)، اتحاد یونین آف او جی ڈی سی ایل ایمپلائز (سی بی اے)، سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی اے)، میونسپل لیبر یونین میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی، ایس این جی پی ایل ایمپلائز یونین (سی بی اے)، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز (سی بی اے)، یونیورسل سٹاف آرگنائزیشن ریڈیو پاکستان (سی بی اے)، پی ٹی وی یونین، ایچ بی ایف سی ورکمین یونین (سی بی اے)، سول ایوی ایشن ایمپلائز یونٹی (سی بی اے)، پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین، پوسٹ آفس یونین اور دیگر ٹریڈ یونینز کے عہدیداران، نمائندگان اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکا میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی جبری بیدخلی، تنخواہوں میں تاخیر، 8ویں ویج بورڈ ایوارڈ پر عدم عمل درآمد، غیر اعلانیہ سنسرشپ، ریڈیو پاکستان سے 1000 کے قریب ملازمین کی بلا جواز برطرفی، پی ٹی وی سے جبری ریٹائرمنٹ، واجبات کی عدم ادائیگیوں، قومی اداروں کی نجکاری اور توڑ پھوڑ اور ملک میں تنخواہ دار و محنت کش طبقے کو درپیش دیگر مشکلات کیخلاف آواز بلند کر رہے تھے۔
اس موقع پر پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری ناصر زیدی، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر افضل بٹ، نامور صحافی اور اینکر پرسن حامد میر، محترمہ فوزیہ شاہد، محترمہ منیزے جہانگیر، سجاد لاکھا اور دیگر صحافی رہنماؤں سمیت مزدور رہنماؤں راجہ عبدالمجید، انصر ایوب وڑائچ، محمد اعجاز، احمد نواز نیازی، ڈاکٹر چنگیز ملک، راجہ اشتیاق احمد، ماجد یعقوب اعوان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اپنی تقریروں میں صحافی اور مزدور رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد صحافت، آزادی اظہار رائے، آزاد تنظیم سازی اور صحافیوں اور مزدور و محنت کش طبقے کے حقوق کیلئے جہاں سے بھی آواز اٹھے گی اس پر لبیک کہا جائے گا اور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
لاہور