لاہور (جدوجہد رپورٹ)فیصل ووڈا کے بارے میں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خاص کارندے ہیں اسی لئے انہیں دوہری شہریت کی وجہ سے جب قومی اسمبلی سے مستعفی ہونا پڑا تو انہیں سینیٹ میں رکن بنوا دیا گیا۔
نجم سیٹھی کی ادارت میں شائع ہونے والے ہفت روزہ ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ نے اپنی تازہ اشاعت میں اس عمومی تاثر کی تردید کی ہے۔ ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ کے معروف کالم ’گپ شپ‘ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فیصل ووڈا دراصل ریاستی اپریٹس (apparatus) کے پسندیدہ ہیں۔
کالم کے مطابق جب خان کے ایک قریبی ساتھی اور رازدان نے فیصل ووڈا بارے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل ووڈا کی وجہ سے پارٹی کا بدعنوانی بارے بیانیہ متاثر ہو رہا ہے تو خان کا جواب تھا:ووڈا ’ان‘کا آدمی ہے، اسکے بارے’ انہی‘سے پوچھو۔