لاہور (جدوجہد رپورٹ) منگل کی شام ’ہم‘نیوز چینل پر معروف اینکر پرسن محمد مالک کے ٹاک شو میں حامد میر کو مدعو کیا گیا تھا۔ یہ شو ابھی جاری تھا کہ پندرہ منٹ کی براڈ کاسٹنگ کے بعد ا سے بند کر دیا گیا۔
اس شو کو رکوانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔ معروف صحافی اور ویلاگر اسد علی طور نے اپنے ویلاگ ’اسد طور انسنسرڈ‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ پروگرام سول حکومت یا کسی سول ادارے کے حکم سے نہیں روکا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم ایک ادارے کے ایک سیکشن میں تعینات ڈی جی نے کیا ہے۔