خبریں/تبصرے

پرتگال: سوشلسٹ پارلیمانی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اعظم انتونیو کوسٹا کی سوشلسٹ پارٹی نے پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت حاصل کرتے ہوئے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 57.9 فیصد رہا، جو 2011ء کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے ووٹروں کو یقین دہانی کروائی کے سوشلسٹ پارٹی واحد پارٹی ہے جو اہم وقت پر مستحکم حکومت فراہم کر سکتی ہے، یورپی یونین وبائی مرض کے بعد بحالی کے منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور اصلاحات کیلئے تیار ہے۔

حکمران سوشلسٹوں نے نہ صرف کنزرویٹو پی ایس ڈی کو شکست دی بلکہ رائے عامہ کے سرویز کو بھی شکست دی ہے۔ ایگزٹ پول مخلوط حکومت کے امکانات کی نشاندہی کر رہے تھے۔

حکمران سوشلسٹوں نے 230 کے ایوان میں 9 نشستوں کے اضافے سے تقریباً 117 نشستیں جیت کر واحد پارٹی کی اکثریت والی حکومت بنانے کیلئے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سوشلسٹوں کو مجموعی طور پر 41.7 فیصد مقبول ووٹ ملا جو کہ 2005ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts