خبریں/تبصرے

طالبان ماورائے عدالت قتل کی رپورٹس کی تحقیقات کریں: اقوام متحدہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ شمالی دائی کنڈی صوبے میں بچوں سمیت ماورائے عدالت قتل کی رپورٹوں کی قابل اعتماد تحقیقات کریں۔

’ڈان‘ کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ دائی کنڈی میں سکیورٹی فورسز کے ارکان اور مشتبہ مسلح باغیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، لیکن بچوں کے مارے جانے کی تردید کی۔

اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنے کیلئے کام کر رہا ہے کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔

ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’شہری ہلاکتوں کی بہت سنگین اطلاعات ہیں، ماورائے عدالت قتل میں کم از کم 8 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن نے قابل اعتماد تحقیقات اور احتساب کی ضرورت پر طالبان کو شامل کیا ہے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts