خبریں/تبصرے

بنیاد پرستی کی بنیادیں: پرویز ہود بھائی اور فاروق سلہریا کا مکالمہ

اسلام آباد (نامہ نگار)

مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا نے منگل (24 جنوری) کو اسلام آباد کے معروف کمیونٹی سنٹر’دی بلیک ہول‘ میں ’بنیاد پرستی کی بنیادیں: پاکستان کا مقدمہ‘کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس سیشن کو پرویز امیر علی ہود بھائی نے ماڈریٹ کیا۔ یہ سیشن تقریباً دو گھنٹے جاری رہا۔ فاروق سلہریا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ تہذیبوں کا تصادم، سیکولرائزیشن تھیوری، کمزور ریاست یا گلوبلائزیشن کو بنیاد پرستی کی وجوہات قرار دینا مناسب تجزیہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل وجوہات ہیں: بائیں بازو کی ناکامی، سرد جنگ کے دوران بنیاد پرستوں کو ملنے والی سامراجی سرپرستی، نیو لبرل عہد میں ریاست کا ڈویلپمنٹ سے پیچھے ہٹنا اور اس سے جڑا وہ ’متبادل معاشرہ‘ جو مدرسے اور مسجد کی شکل میں غریب لوگوں کو روزگار اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ مکالمہ ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts