خبریں/تبصرے

’ایک دن بغیر تارکین وطن‘: ہزاروں محنت کشوں کا امریکہ میں احتجاج

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہزاروں تارکین وطن محنت کشوں نے جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا میں اینٹی امیگرنٹ قانون کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی۔ فارم مزدوروں نے کام کرنے سے انکار کر دیا، تاکہ ریپبلکن گورنر ون ڈی سینٹیس کے دستخط شدہ سخت گیر امیگریشن بل کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ یہ بل جولائی میں نافذ ہونے والا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نیا قانون بعض آجروں پر سخت جرمانے عائد کرتا ہے، جو دوسرے اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے مزدوروں کی امیگریشن کی حیثیت کی جانچ نہیں کرتے ہیں۔ اموکالی میں فارم ورکرز اور ان کے اہل خانہ نے ملک گیر احتجاج کے ایک حصے کے طور پر ڈی سینٹیس کی مذمت کرتے ہوئے ایک مارچ کی قیادت کی، جسے ’ایک دن بغیر تارکین وطن‘ کا نام دیا گیا۔

ایک فارم مزدور نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’میں گورنر سے کہتا ہوں کہ سب سے بڑھ کر ایک ضمیر رکھیں۔ آپ کی میزپر آنے والی تمام سبزیاں اور کھانا ایک تارک وطن کے ہاتھوں سے گزر کر پہنچتے ہیں۔ میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم ایماندار لوگ ہیں، جو صرف اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کیلئے لڑنے آتے ہیں۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts