خبریں/تبصرے

اسرائیل کا شرمناک ریکارڈ: دوران جنگ سب سے زیادہ صحافی ہلاک کئے

لاہور(جدوجہد رپورٹ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران جہاں اسرائیل کی جانب سے انسانیت کے قتل عام کی نئی تاریخ رقم کی ہے، وہاں ایک اور شرمناک ریکارڈ اسرائیل کے حصے میں آیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے دوران جنگ سب سے زیادہ صحافیوں کو ہلاک کیا ہے۔

اپسالا یونیورسٹی سویڈن میں پیس اینڈ کنفلکٹ ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوائن نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’دوسری عالمی جنگ کے دوران6سالوں میں 69صحافی مارے گئے، ویتنام کی جنگ کے 20سالوں کے دوران 63صحافی مارے گئے، جبکہ غزہ میں اسرائیل نے محض50دن میں 67صحافیوں کو ہلاک کیا ہے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts