خبریں/تبصرے

عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے طالب علم رہنما عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عالمگیر وزیر تقریباً دو ماہ سے قید میں ہیں۔ ان پر”طلبہ یکجہتی مارچ“ کے بعد بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس مارچ میں ریاستی اداروں پر باغیانہ تنقید کی۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے وکیل اسد جمال اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ”اب عالمگیر وزیر کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا“۔

یاد رہے، عالمگیر وزیر وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے بھتیجے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل کیا ہے۔ وہ اپنی ڈگری وسول کرنے لاہور آئے تھے کہ مارچ کے بعد گرفتار کر لئے گئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts