خبریں/تبصرے

3 روزہ فیض فیسٹیول 4 مارچ کو لاہور میں شروع ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 3 روزہ فیض فیسٹیول 4 مارچ سے لاہور کے الحمرا ہال میں شروع ہو رہا ہے۔ فیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ مجموعی طور پر چھٹا فیض فیسٹیول ہے۔

فیسٹیول کا آغاز 4 مارچ کو گلوکارہ طاہرہ سید کے میوزک سیشن اور اجوکا تھیٹر سے ہو گا۔

فیسٹیول کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الحمرا کے مختلف ہالز میں دن بھر شاعری، نئی تصانیف کی تقاریب، تھیٹر پروگرامات، ڈانس پروگرامات، میوزک پروگرامات، قوالی، شاعری سمیت مختلف نوع کی ادبی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ فیسٹیول فیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیض فاؤنڈیشن 2009ء میں قائم کی گئی تھی اور اس فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد میں فیض احمد فیض کے انقلابی نظریات کو پروموٹ کرنے کے علاوہ آرٹس کے ذریعے سے سماجی انقلاب کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شامل ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts