خبریں/تبصرے

امریکہ ’ایٹمی ہتھیاروں سے پاک‘ دنیا کے راستے میں رکاوٹ ہے: کیوبا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بدھ کے روز اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کی نائب مستقبل مندوب آنہ رودریگس نے کیوبا کے اس موقف کو دہرایا کہ اس دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب کرونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا، کچھ ملکوں کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنا نا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ہوتے ہوئے یہ خواب دیکھنا مشکل ہو گا کہ اس دنیا سے ایٹمی ہتھیار وں کا خاتمہ کر دیا جائے۔ امریکہ نہ صرف سی ٹی بی ٹی اور این پی ٹی جیسے معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ آئی این ایف اور جے سی پی او جیسے معاہدوں سے منحرف ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا ہر قسم کے ایٹمی تجربات کے خلاف ہے۔

یاد رہے دنیا میں 13,400 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ان میں سے 1800 ہائی الرٹ جبکہ 3,720 ہتھیار فوری استعمال کی حالت میں ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts