خبریں/تبصرے

جدوجہد رنگ لاتی ہے: سٹار بکس میں ٹریڈ یونین کی سنچری مکمل

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اسٹار بکس سٹورز نے ملک بھر میں 100لیبر یونینیں بنا لی ہیں۔ یہ تاریخی سنگ میل سیٹل میں دو سٹاربکس اور برمنگھم، الاباما میں ایک نے گزشتہ ہفتے اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کے بعد حاصل کیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اسٹار بکس کے ایگزیکٹوز نے یونین کی کوششوں کے خلاف انتقامی مہم کے ساتھ جواب دیا ہے۔ نیشنل لیبر ریلیشنز بورڈ کا کہنا ہے کہ سٹار بکس کے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو غیر قانونی طور پر برطرف کر دیا گیا ہے کیونکہ دسمبر میں جب بفیلو نیویارک میں سٹار بکس یو ایس اے کا پہلا یونینائزڈ سٹور بنا، تب سے لے کر اب تک سیکڑوں دکانوں کے کارکنوں نے یونین کے انتخابات کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts