خبریں/تبصرے

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان، صارفین پر 131 ارب کا بوجھ پڑے گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1.82 روپے اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔ جہاں 27 ستمبر کو اس درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

اس اضافہ سے صارفین پر 131 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 33 روپے فی یونٹ کے حساب سے پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کے مطابق ایل این جی سے فی یونٹ 23.71 روپے بجلی پیدا ہوئی، جبکہ ایران سے 25.9 روپے فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی۔ مجموعی لائن لاسز 24 پیسے فی یونٹ کے برابر رہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts