لاہور (جدوجہد رپورٹ)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق اس سال یورپ 2,500 پناہ گزین ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ سال یہ تعداد 1,700 تھی۔
اقوام متحدہ نے یورپی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی زندگیاں بچانے کے لئے زیادہ اقدامات کریں۔ دریں اثنا، پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے، اس سال پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جاتے ہوئے ایک بحری جہاز ڈوب گیا تھا جس میں تین سو پاکستانی و کشمیری شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔