سٹاک ہولم (نمائندہ جدوجہد)قرآن جلانے کے واقعات میں ملوث، سویڈن میں مقیم عراقی نژاد پناہ گریں سلوان مومیکا کو ملک بدر کر دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس بات کا اطلاع جمعرات کے روز سویڈش میڈیا پر سامنے آئی۔سلوان مومیکا نے سویڈن میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔
سلوان کو سیاسی پناہ نہ دینے کا فیصلہ،مجاز ادارے، سویڈش مائگریشن بورڈ نے جاری کیا ہے۔ اس بات کے خطرے کے پیش ِنظر کہ سلوان مومیکا کو عراق ڈی پورٹ کئے جانے پر پھانسی دی جا سکتی ہے، سلوان مومیکا کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا رہا۔
سویڈش قانون کے مطابق اگر کسی پناہ گزیں کو اپنے ملک میں پھانسی کی سزا کا خدشہ ہو تو اسے متعلقہ ملک ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ سلوان مومیکا سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے لئے کسی تیسرے ملک کا انتخاب کریں جو پناہ دینے پر تیار ہو۔