لاہور (جدوجہد رپورٹ) کرونا کی وبا نے مختلف ممالک کے شعبہ صحت کو بحث کا اہم ترین موضوع بنا دیا ہے۔ دو دن قبل روزنامہ جدوجہد نے اپنے قارئین کے لئے صحت کی سہولتوں کے حوالے سے ورلڈ بنک کے اعداد و شمار پیش کئے تھے۔ آج ہم اپنے قارئین کے لئے گلوبل ہیلتھ سکیورٹی اینڈیکس کی درجہ بندی پیش کر رہے ہیں۔
گلوبل ہیلتھ سکیورٹی انڈیکس دنیا کے مختلف ممالک میں وہاں کے صحت کے شعبے کی صلاحیت بارے ایک درجہ بندی ہے۔ یہ انڈیکس نیوکلیئر تھریٹ انیشی اِٹیو (این ٹی آئی) اور جان ہاپکنز سنٹر فار ہیلتھ سکیورٹی نے اکانومسٹ انویسٹی گیٹو یونٹ کی مدد سے ترتیب دیا ہے۔ اس انڈیکس کو تیرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اکیس ماہرین نے تیار کیا ہے۔ اس درجہ بندی کے لئے 140 سوالوں پر مبنی سوالنامہ تیار کیا گیا جبکہ اس تحقیق کے دوران 34 مختلف اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
سال 2019ء کے اس انڈیکس کے مطابق صلاحیت کے اعتبار سے دنیا کے پانچ بہترین ممالک مندجہ ذیل ہیں:
۱۔ امریکہ
۲۔ برطانیہ
۳۔ نیدرلینڈز
۴۔ آسٹریلیا
۵۔ کینیڈا
195 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 105 واں ہے۔ اگر جنوبی ایشیا کا جائزہ لیا جائے تو بھارت 57 ویں، نیپال 111 ویں، بنگلہ دیش113 ویں، سری لنکا 120 ویں اور افغانستان 131ویں درجے پر ہیں۔