خبریں/تبصرے

یہ سماجی یکجہتی کا وقت ہے: لیبر ریلیف کمپئین 500 مزدور خاندانوں کو راشن پہنچائے گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاہور میں لیبر ریلیف کمپئین جاری ہے۔ 28 مارچ کو اس کمپئین کا تیسرا دن تھا۔ اس روز لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں مخصوص خاندانوں میں یہ ریلیف تقسیم کیاگیا۔ اس کا م میں حصہ لینے کے لئے ٹریڈ یونین اور سماجی تحریکوں کے ساتھی پورے لاہور میں متحرک ہیں۔ جن خاندانوں کی مدد کرنی ہو ان کا تعین مقامی ٹریڈ یونین اورسماجی تحریکوں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

کمپئین چلانے والے کارکن اس بات کا پورا خیال رکھ رہے ہیں کہ تقسیم کے وقت انہوں نے کرونا سے بچنے کے مکمل انتظام کئے ہوں۔ 28 مارچ تک، یعنی اس کمپئین کے پہلے چار دنوں کے دوران، لیبر ریلیف کمپئین میں دس لاکھ روپے سے زیادہ فنڈز اکٹھا ہو چکاتھا۔ کمپئین کا ٹارگٹ 25 لاکھ روپے اکٹھے کرنے کا ہے تا کہ تقریباً 500 محنت کش خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جا سکے۔ آپ اپنا ڈونیشن مندرجہ ذیل اکانٹ میں بھیج سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈونیشن کے لئے

Account Title: Labour Education Foundation
Bank Name: Silkbank, Main branch, Egerton road, Lahore
Account No. 0003-2001806109
IBAN. PK26SAUD0000032001806109
SWIFT CODE. SAUDPKKAXXX

لوکل ڈونیشن کے لئے

:Account Title: Folio Books     
Account No: 025902080713321
IBAN: PK26SONE0025902080713321
Bank: Soneri Bank
Contact: +92321-4848956; +92322-4561162

Roznama Jeddojehad
+ posts