لاہور (جدوجہد رپورٹ) کرونا بحران سے نپٹنے کے لئے بدھ کے روز دو سو کیوبن ہیلتھ ورکرز کا دستہ قطر پہنچ گیا۔ اس دستے میں ڈاکٹرز، نرسیں اور سپیشلسٹ شامل ہیں۔ یہ دستہ قطر کی درخواست پر کیوبا سے روانہ کیا گیا۔
ہنری رئیو انٹرنیشنل کنٹنجنت (Henry Reeve International Contingent) نامی اس دستے کے پاس عالمی سطح پر آفات اور وباؤں سے نپٹنے کا تجربہ ہے۔ مارچ 2020ء تک 59 ممالک میں کیوبا کے 28,700 ہیلتھ ورکرز خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
قطر انیسواں ملک ہے جہاں کیوبن طبی عملہ کرونا وائرس سے نپٹنے کے لئے مقامی ڈاکٹروں کی مدد کے لئے پہنچا ہے۔ اس سے قبل مندجہ ذیل 18 ممالک میں کیوبن طبی عملہ اس بحران سے نپٹنے کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے:
جمائیکا، بارباڈوس، سینٹ ونسٹ اینڈ گریناڈائنز، ہیٹی، سوری نام، انٹیگوا اینڈ باربوڈا، سینٹ لوسیا، ڈومینیکا، سینٹ کٹس ایند نویس، نکاراگوا، وینزویلا، اٹلی، انڈورا، ٹوگو، سینٹ تھامس اینڈ پرنس، بیلیزے اور انگولا۔