سائنس محض یونیورسٹیوں میں پڑھانے سے فروغ نہیں پاتی بلکہ معاشرے کو سائنسی بنیادوں پہ استوار کرنے سے فروغ پاتی ہے جس میں پاپولر کلچرل ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ افسوس کا مقام ہے کہ مسلم ممالک سے آج تک کوئی بڑی سائنس فکشن، ناول، ڈرامے اور فلم کی شکل میں سامنے نہیں آئی۔
