پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں کام کرنے والی آزادی پسند اور ترقی پسند جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت مشترکہ طور پر ’وطن دوست اتحاد‘ کے بینر تلے منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بیرون ریاست مختلف ملکوں اور شہروں میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں 24اکتوبر1947ء کے اعلان آزادی کے مطابق آئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔
خبریں/تبصرے
علی وزیر کی حب چوکی عدالت میں پیشی، آئندہ سماعت 28 جنوری کو ہو گی
قبل ازیں علی وزیر کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم جیل عملہ نے یہ عذر پیش کیا کہ ان کی جیل کی گاڑی خراب ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ علی وزیرکے عدالت پیش نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ تاریخ سماعت24جنوری مقرر کی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر سماعت28جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
توہین مریم نواز کے الزام میں ’واٹس ایپ گروپ‘ کا ایڈمن گرفتار
جمعہ کے روز پاکپتن میں ایک واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گروپ ایڈمن پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نشانہ بنانے والی توہین آمیز پوسٹ کو گروپ میں شیئر کرنے کی اجازت دی۔
’انتشار پھیلانے‘ والی کتابوں کا سٹال لگانے کے الزام میں 4 بلوچ طالبعلم گرفتار
گوادر کی ایک مقامی عدالت نے بلوچستان کتاب کارواں میلے میں ’انتشار پھیلانے‘ والی کتابوں کا اسٹال لگانے کے الزام میں گرفتار 4طلبہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 40ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
راولاکوٹ: سینکڑوں ملازمین کا احتجاج، مطالبات کی منظوری کیلئے 10 فروری کی ڈیڈ لائن
یہ احتجاج سرکاری ہسپتالوں اور بالخصوص سی ایم ایچ میں ملازمین کے لیے لوکل پرچیز(ایل پی)کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینے، فیلڈ ملازمین اور دفتری اوقات کے دوران بائیومیٹرک کے خاتمے، ایڈہاک ملازمین کی مستقلی، پی ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی، ورک چارج ملازمین کی اجرت سرکاری نوٹیفکیشن کے تحت37ہزار روپے کرنے، ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بحال کرنے، ڈیتھ الاؤنس 200فیصد کرنے،یونیورسٹی ملازمین کو میڈیکل الاؤنس دینے اور پنشن اصلاحات واپس لینے جیسے مطالبات کی منظوری کے لیے کیا گیا تھا۔
مقبول بٹ کا یوم شہادت: میری لینڈ امریکہ میں تقریب 16 فروری کو ہو گی
شہید کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام 16فروری کو میری لینڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی نیٹ ورک کے اجلاس میں کیا گیا۔
سوڈان جنگ نے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا: اقوام متحدہ
دنیا کی اس بدترین نقل مکانے کے بحرانوں میں سے ایک کے بارے میں اقوام متحدہ نے منگل کے روز نیا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ21مہینوں میں 7لاکھ70ہزار سے زیادہ لوگ جنوبی سوڈان کی سوڈان کے ساتھ شمالی سرحد پر جودا کراسنگ کے ذریعے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ دوسرے مقامات پر بھی دسیوں ہزار مزید لوگ سرحد پار کر چکے ہیں۔
شکار پور: دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کیخلاف ’دریا بچاؤ مارچ‘
اس مارچ کی قیادت ہاری جدوجہد کمیٹی سندھ کے کنوینر علی کھوسو، حقوق خلق پارٹی سندھ کے آرگنائزر عاشق ڈومکی، خلق یوتھ فرنٹ ضلع شکارپور کے آرگنائزر شعیب انڑ،منظور کھوسو، عرس چوہان، مشرف کھوسو، فہیم جمالی، عاجز عبدالغفور کھوسو، نظام الدین جوگی، عرفان دل اور دیگر کر رہے تھے۔
این ایس ایف کے زیر اہتمام سرساوہ کوٹلی میں سٹڈی سرکل کا انعقاد
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام سرساوہ گراؤنڈ میں سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سٹڈی سرکل سابق مرکزی صدر امجد شاہسوار کی چوتھی برسی کے موقع پر”طلبہ کے مسائل اور این ایس ایف کا کردار“کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
فیض فیسٹول 14 تا 16 فروری، جالب میلہ 9 فروری کو منعقد ہو گا
ادھر اتوار کے روز منعقد کیے گئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جالب میلہ 2فروری کی بجائے 9فروری2025کو کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں جالب میلہ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور 26جنوری کو اگلا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔