گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور نے دو طالبعلموں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے ان کے کیمپس داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ ماہ18دسمبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن سے متعلق طالبعلموں کو مطلع بھی نہیں کیاگیا، جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز سالانہ امتحان کا پیپر بھی نہیں دے سکے۔ یونیورسٹی کیمپس کے مین گیٹ پر دونوں طالبعلموں کی تصاویر اورنوٹیفکیشن چسپاں کر کے محافظوں کو یہ احکامات دیئے گئے تھے کہ انہیں کیمپس میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
خبریں/تبصرے
4 کمپنیاں 68 ارب ڈالر کی ’فروزن پوٹیٹو‘ مارکیٹ کا 97 فیصد کنٹرول کرتی ہیں
عدم اعتماد کے مقدمات سے پتہ چلتا ہے کہ کئی دہائیوں کے استحکام کے بعد اب صرف چار فرمیں 68 ارب ڈالر کی فروزن آلو کی مارکیٹ کا کم از کم 97 فیصد کنٹرول کرتی ہیں۔ یہ چار کمپنیاں ایک ہی تجارتی انجمنوں میں حصہ لیتی ہیں اور خفیہ کاروباری معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے تیسرے فریق ڈیٹا اینالیٹکس پلیٹ فارم ’پوٹیٹو ٹریک‘ کا استعمال کرتی ہیں۔ قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کا الزام ہے کہ فرموں کی ملی بھگت نے فرنچ فرائز اور ہیش براؤنز کو ریکارڈ بلند قیمتوں تک پہنچا دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی سے نومبر2024کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار452ارب روپے، جبکہ نومبر کے ایک مہینے میں ایک ہزار252ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
بھارت: مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر 33 سالہ صحافی قتل
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک 33سالہ صحافی مکیش چندراکر کو سڑک کے تعمیراتی منصوبے میں مبینہ طو رپر کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کی لاش ریاست کے بیجا پور شہر میں 3جنوری کو ایک سیپٹک ٹینک میں پائی گئی۔
ہنزہ: لوڈ شیڈنگ کے خلاف 6 روز سے دھرنا جاری، پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا 6روز سے جاری ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھرنا کمیٹی نے خواتین اور بچوں کو بھی دھرنے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان تعطیل: جدوجہد کا اگلا شمارہ 7 جنوری کو شائع ہو گا
لاہور (جدوجہد رپورٹ) معزز قارئین! ’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ہم آپ کیلئے ایک پر مسرت نئے سال کی خواہشات کے ساتھ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھی، جس کا نتیجہ ہے کہ ’جدوجہد‘ کا نام ملک کے کونے کونے میں پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ 5 سال کی طرح، امسال بھی ہم تقریباً 2 ہفتے کی سالانہ تعطیل کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس تعطیل کا مقصد ایک طرف ہمارے کل وقتی عملے کو چھٹیوں کی سہولت فراہم کرنا ہے، تو دوسری جانب اگلے سال کی منصوبہ بندی، ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔
ہمارا اگلا شمارہ 07 جنوری کو شائع ہو گا۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کے تعاون سے ’جدوجہد‘ نئے سال میں سوشلزم کی مزید توانا آواز بن کر اپنا سفر جاری رکھے گا۔
امریکہ: اسٹار بکس کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کی ہڑتال، متعدد کیفے بند
کرسمس سے قبل امریکہ میں اسٹار بکس کے ورکرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے اپنی ہڑتال کا دائرہ نیویارک سمیت مزید چار شہروں تک بڑھا دیا ہے۔ اسٹاربکس کی یونین میں 10ہزار سے زائد ملازمین شامل ہیں۔
بھارت میں متوازی سینما کے بانی فلمساز شیام بینیگل کی 90 سال کی عمر میں وفات
’دی ٹیلیگراف انڈیا‘ کے مطابق شیام بینیگل نے 1970اور1980کی دہائیوں میں ’انکور‘، ’نشانت‘ اور ’منتھن‘ جیسی فلموں کے ساتھ بھارت میں متوازی سینما تحریک کا آغاز کیا تھا۔
’عورتوں کے حجاب نہ کرنے سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے‘
ایران کے امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہیڈکوارٹر کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ جو خواتین لازمی ہیڈاسکارف(حجاب) بننے سے انکار کرتی ہیں وہ ’شہری آلودگی‘ کا باعث بن رہی ہیں اور خاندانوں کی بنیاد کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
راولپنڈی: آر ایس ایف کی طلبہ حقوق کانفرنس میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت
٭تعلیمی نظام کو دباؤ کی بجائے بااختیار بنانے کا ذریعہ ہونا چاہیے۔ آج ہم تمام طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور ہم انصاف اور مساوات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔
٭ریولوشنری اسٹوڈنٹس فرنٹ تمام طلبہ، کارکنوں، اور فکر مند شہریوں کو طلبہ یونینز کی بحالی اور دیگر حقوق کے لیے جدوجہد کرنے اور ایک سوشلسٹ متبادل کے لیے کوشش کرنے کی دعوت دیتا ہے۔