خبریں/تبصرے


بیلا روس میں تاریخی مظاہرے: مداخلت کی روسی ’پیشکش‘ کے بعد لاکھوں لوگ سڑکوں پر

’کرسی سے اترو‘کا نعرہ لگاتے ہوئے اتوار کے روز بیلا روس کے دارلحکومت منسک میں کم از کم دو لاکھ افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لال اور سفید رنگ کے وہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے جو 1991ء میں اس وقت کے مظاہرین نے اٹھا رکھے تھے جب بیلا روس سویت روس سے علیحدہ ہوا تھا۔