خبریں/تبصرے

لاپتہ افراد کی واپسی کے لئے متحرک سارنگ جوئیو خود لاپتہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سندھی سجاگ فورم سے وابستہ سارنگ جوئیو پیر کی رات اپنے گھر سے اٹھا لئے گئے۔ ان کے گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں قانون نافذ کرنے والے افراد زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

وائس فار مسنگ پرسنز سندھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کی واپسی کے لئے تحریک چلائیں گے اورخاموش نہیں بیٹھیں گے۔ دریں اثنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی جبری گمشدگی اور واپسی کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی ان کے حق میں ٹویٹ کیا۔ تا دم تحریر ان کی واپسی کی کوئی خبر نہیں تھی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts