دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’اسد آمریت کے خاتمے میں مذہبی فرقہ واریت کا کردار‘
Day: دسمبر 10، 2024
عوامی تحریک کا دباؤ: حکومت پچاس سے زائد سیاسی مقدمات سے دستبردار
پاکستانی زیرانتظام جموں کشمیر کے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور نے ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران عوامی حقوق تحریک کے مظاہروں کی وجہ سے تینوں ڈویژن میں درج کیے گئے مقدمے واپس کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے کچھ مقدموں کی پیروی سے بھی حکومت نے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ باقی مقدمے 90 روز کے اندر بتدریج واپس لے لیے جائیں گے۔
پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع: 39 اکاؤنٹ شارٹ لسٹ، ایک مقدمہ درج
کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے لیے 39 اکاؤنٹ شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، جن کے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہورہا ہے۔