لاہور (جدوجہد رپورٹ) سال 2021ء کی ایکسکلوسیو انٹرنیٹ انڈیکس کی عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان 120 ممالک میں 90 نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی پاکستان کی درجہ بندی سب سے کم ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کی گئی انڈیکس رپورٹ عالمی جی ڈی پی کے 98 فیصد اور عالمی آبادی کے 96 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں سویڈن اور امریکہ کے مابین پہلی پوزیشن کیلئے سخت مقابلہ رہا ہے۔ دوسری پوزیشن پر جانے کے بعد 2021ء میں سویڈن نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے علاوہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک نے اپنی پوزیشن میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری لائی ہے۔ بھارت 2020ء میں 52 ویں نمبر کے مقابلہ میں رواں سال 49 ویں نمبر پر رہا ہے، سری لنکا کا 77 واں، بنگلہ دیش کا 82 واں اور نیپال کا 83 واں نمبر ہے۔ پاکستان ایران جیسی ریاستوں سے بھی پیچھے ہے۔