لاہور (نامہ نگار) پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس جمعہ 2 جولائی کو شام پانچ بجے منعقد ہو گا۔
حقوق خلق موومنٹ کے زیر اہتمام یہ تعزیتی ریفرنس لاہور میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔
اس تعزیتی ریفرنس سے جاوید ہاشمی، فرحت اللہ بابر، منیزے جہانگیر، عابد ساقی، ناصر زیدی، فاروق طارق، مزمل خان، ڈاکٹر عالیہ حیدر اور قیصر جاوید خطاب کرینگے جبکہ حیدربٹ اور بلال ظہور ماڈریٹرز کے فرائض سرانجام دینگے۔
حقوق خلق موومنٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں ترقی پسند کارکنوں، طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔