خبریں/تبصرے

صابر شاکر اور غلام حسین کی وجہ سے اے آر وائے کو لندن میں جرمانہ: اسحاق ڈار جیت گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سابق وزیر خزانہ پاکستان اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائے‘ کے خلاف برطانوی عدالت میں دائر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ برطانوی عدالت نے ’اے آر وائے‘ کو ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے اور غیر مشروط معافی نامہ نشر کرنے کی سزا سنائی ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ مقدمہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ان کے خلاف کی گئی گفتگو کی وجہ سے دائر کیا تھا۔ مذکورہ پروگرام میں صابر شاکر اور غلام حسین نے اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ سمیت متعدد دیگر الزامات عائد کئے تھے۔

نجی ٹی وی چینل نے عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے غیر مشروط معافی نامہ نشر کیا ہے اور ٹی وی چینل پر صابر شاکر اور غلام حسین کی اسحاق ڈار کی بابت گفتگو پر معافی مانگنے کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی اسحاق ڈار سے متعلق الزامات پر مبنی گفتگو پر بھی غیر مشروط معافی نامہ نشر کیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts