خبریں/تبصرے

جنرل باجوہ بارے عمران خان کی آڈیو شیخ رشید نے 4 نمبر گیٹ پہنچا دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہفت روزہ’دی فرائیڈے ٹائمز‘نے اپنے تازہ شمارے میں دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے ایک ایسی آڈیو گیٹ نمبر ۴ تک پہنچا دی جس میں عمران خان نے فوج کی اعلیٰ ترین شخصیت بارے ریمارکس دئیے تھے۔

ہفت روزہ دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اس بات کا پتہ چل گیا اور وہ شدید ناراض ہیں۔ ادہر، شیخ رشید بھی شدید پریشان ہیں۔

اس کالم میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کے درمیان بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ چوہدری پرویز صرف اس شرط پر شریف فیملی سے صلح کرنے پر تیار ہیں اگر تخت لاہور انہیں پیش کیا جائے جبکہ چوہدری شجاعت اور ان کے بچوں کا خیال ہے کہ منصوبہ بندی مستقبل بعید کو بھی پیش نظر رکھ کر کرنی چاہئے، نوے والی صورت حال کو بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور گجرات پر مکمل کنٹرول کو مطالبہ کرنا چاہئے اور تخت لاہور کا مطالبہ حقیقت پسندانہ نہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts