خبریں/تبصرے

نئی حکومت علی وزیر کو فوراً رہا کرے: ایمل ولی کا مطالبہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی حکومت علی وزیر کو فوری رہا کرے اور سابق فاٹا میں اختیارات سول انتظامیہ کے سپرد کئے جائیں۔

اپنے ایک ’ٹویٹ‘ میں انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے بعد ہمیں ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے احتجاج نہیں کرنا پڑے گا۔ وہ بے گناہ ہیں، بیمار ہیں، ان کا پورا خاندان دہشت گردوں کے ہاتھوں برباد ہوا ہے۔ ان کے وزیرستان میں خون کی ہولی کھیلی گئی ہے۔ علی وزیر کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔‘

ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ’نو منتخب وزیر اعظم سے ہماری توقع ہو گی کہ پختونخوا کے نئے اضلاع میں اختیارات سول انتظامیہ کے سپرد کریں گے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ این ایف سی ایوارڈ کا اجرا کریں گے۔ صوبوں کے بقایا جات ادا کرینگے۔ سنگل نیشنل کریکولم کو فوری طور پر منسوخ کریں گے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts