لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ علاقے کے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سال شدید گرمی فصلوں تباہ کر رہی ہے اور پانی کی سپلائی ختم ہو رہی ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق کسانوں کا کہنا تھا کہ رواں سال آم کی فصل کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ پانی کی کمی ہے۔ آم کے کاشتکاروں اور تاجروں کو نقصان ہوا ہے۔